ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: جیویلری شاپ ملازم کے قتل کا ملزم کاسرگوڈ میں گرفتار

منگلورو: جیویلری شاپ ملازم کے قتل کا ملزم کاسرگوڈ میں گرفتار

Fri, 03 Mar 2023 19:40:40    S.O. News Service

منگلورو،3/ مارچ (ایس او نیوز) کچھ عرصہ قبل منگلورو کے ہمپن کٹا میں واقع جیویلری شاپ ملازم کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے پڑوسی ریاست کیرالہ کے سرحدی علاقہ  کاسرگوڈ سے گرفتار کرلیا ہے  جس کی شناخت کوزی کوڈ کے رہنے والے شفاز (33 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔
    
خیال رہے کہ 3 فروری کو دوپہر کے وقت 'منگلورو جیویلرس' نامی زیورات کے دکان میں ملازمت کر رہے راگھویندرا اچاریہ (50 سال) نامی شخص کو ایک نقاب پوش اجنبی شخص نے دکان کے اندر داخل ہو کر چھرا گھونپتے ہوئے قتل کیا تھا ۔ دکان کے مالک کیشو اچاریہ نے اپنی شکایت میں بتایا تھا کہ دکان سے کچھ زیورات بھی غائب ہیں۔ 
    
پولیس سے آس پاس کی دکانوں کے علاوہ مختلف علاقوں کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد حاصل کرتے ہوئے  مشتبہ ملزم کی تصویر اور مختلف زاویوں سے اس کی شبیہ کرناٹکا اور کیرالہ میں عام کر دی تھی  اور ملزم کی گرفتاری کے لئے کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ 
    
منگلورو پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کاسرگوڈ میں موجود ہونے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر کاسرگوڈ ڈسٹرکٹ پولیس سپرنٹنڈنت  ڈاکٹر وئیبھو سکسینہ اور ڈی وائی ایس پی عبدالرحیم اور سدھاکرن کی رہنمائی میں کاسرگوڈ ٹاون ایس آئی ایم وشنو پرساد اور ان کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے بیان کے مطابق ملزم شفاز نے ڈکیتی کے مقصد سے زیورات کی دکان میں داخل ہونے کے بعد قتل کی واردات انجام دی تھی۔


Share: